URDU VOICE AGENT FOR WEBSITES

آپ کی ویب سائٹ پر ایک ایسا معاون جو اردو بولتا ہے

گاہک بولتا ہے، معاون سنتا ہے اور اردو میں جواب دیتا ہے — وہی جواب جو آپ نے خود درج کیے ہیں۔ رات دو بجے بھی، بغیر کسی عملے کے۔

ڈیمو ویب سائٹ دیکھیں

بائیں کونے میں سبز بٹن دبائیں، مائیک کی اجازت دیں اور اردو میں سوال پوچھیں۔ Chrome میں بہترین چلتا ہے۔

السلام علیکم، زائقہ گرل میں خوش آمدید۔ آرڈر، ٹیبل بکنگ یا مینو کے بارے میں پوچھ سکتے ہیں۔
ڈیلیوری کتنی دیر میں آتی ہے؟
گلبرگ اور ماڈل ٹاؤن میں تقریباً چالیس منٹ لگتے ہیں، ڈیلیوری چارجز ایک سو پچاس روپے ہیں۔
فیملی ڈیل میں کیا آتا ہے؟
فیملی ڈیل میں چکن کڑاہی فل، چھ نان، دو لسی اور سلاد شامل ہے، قیمت چونتیس سو روپے ہے۔
Live — replies generated from the business's own knowledge base

کیسے کام کرتا ہے

تین حصے، اور تینوں آپ کے قابو میں: گاہک کی آواز، آپ کی معلومات، اور ایک اردو آواز۔

گاہک بولتا ہے

براؤزر خود آواز کو لفظوں میں بدلتا ہے۔ کوئی ایپ نہیں، کوئی پلگ ان نہیں — صرف ویب سائٹ کھولنی ہے۔

جواب آپ کی معلومات سے بنتا ہے

مینو، اوقات، ڈیلیوری ایریا، قیمتیں — سب آپ درج کرتے ہیں۔ جو بات وہاں نہ ہو، معاون اپنی طرف سے نہیں بناتا۔

اردو آواز میں بولا جاتا ہے

پاکستانی اردو کی آواز، پڑھنے والے لہجے میں نہیں بلکہ بولنے والے لہجے میں۔ گاہک بیچ میں بولے تو معاون رک جاتا ہے۔

کیا کر سکتا ہے

عام سوالوں کے جواب

اوقات، پتہ، پارکنگ، ڈیلیوری ایریا، قیمتیں، ڈیل — وہی سوال جو دن میں پچاس بار پوچھے جاتے ہیں۔

جو نہ آتا ہو، صاف کہہ دیتا ہے

دو بار جواب نہ ملے تو خود کہتا ہے کہ نمائندے سے بات کریں، اور آپ کا نمبر بتا دیتا ہے۔ یہ فیصلہ ماڈل نہیں، سیدھا اصول کرتا ہے۔

لکھ کر بھی بات

جس براؤزر میں مائیک نہ چلے (جیسے آئی فون کا سفاری)، وہاں گاہک لکھ کر پوچھ سکتا ہے۔ جواب وہی رہتا ہے۔

ہر گفتگو محفوظ

کس نے کیا پوچھا اور معاون نے کیا کہا — سب ریکارڈ ہوتا ہے، تاکہ آپ دیکھ سکیں کہ گاہک اصل میں کیا پوچھتے ہیں۔

ویب سائٹ پر لگانا

ایک لائن۔ WordPress، Shopify، یا سادہ HTML — جہاں بھی <script> لگ سکتا ہے، وہاں چل جائے گا۔

<script src="https://guftagu.pages.dev/widget.js"
        data-slug="zaiqa-grill"
        data-title="زائقہ گرل"></script>

آپ کے کاروبار کا slug اور معلومات ہم درج کرتے ہیں۔ آپ کو صرف یہ لائن اپنی ویب سائٹ میں پیسٹ کرنی ہے۔

قیمت

یہ ابتدائی قیمتیں ہیں۔ پہلے تین کاروباروں کے لیے پہلا مہینہ مفت ہے، کیونکہ ہمیں اصل گاہکوں کی گفتگو سے سیکھنا ہے۔

ٹرائل

PKR 0
  • پہلا مہینہ
  • ایک ویب سائٹ
  • تیس منٹ گفتگو
  • بدلے میں: ایماندار رائے

کاروبار

PKR 12,000 / مہینہ
  • ایک ویب سائٹ
  • تین سو منٹ گفتگو
  • معلومات میں ترمیم جب چاہیں
  • گفتگو کا ریکارڈ

ایک سے زیادہ برانچ

PKR 25,000 / مہینہ
  • تین برانچ تک
  • ایک ہزار منٹ گفتگو
  • الگ الگ مینو اور اوقات
  • ماہانہ رپورٹ

صاف بات

  • زائقہ گرل ایک فرضی ریسٹورنٹ ہے، ڈیمو کے لیے بنایا گیا۔ اس کا مینو اور قیمتیں اصل نہیں۔
  • یہ ویب سائٹ کا معاون ہے، فون لائن نہیں۔ ابھی یہ آپ کے فون نمبر پر آنے والی کالیں نہیں اٹھاتا۔ فون والا نظام الگ ہے اور اس پر کام جاری ہے۔
  • بولنے کی سہولت Chrome میں چلتی ہے (کمپیوٹر اور اینڈرائیڈ)۔ آئی فون کے سفاری میں گاہک لکھ کر بات کرے گا۔
  • گفتگو محفوظ ہوتی ہے تاکہ کاروبار دیکھ سکے کہ کیا پوچھا گیا۔ گاہک سے کوئی ذاتی معلومات نہیں مانگی جاتیں۔

اپنے کاروبار کے لیے آزما کر دیکھیں

اپنا مینو یا خدمات بھیجیں، ہم چوبیس گھنٹے میں آپ کے کاروبار کا معاون بنا کر لنک بھیج دیں گے۔

واٹس ایپ پر رابطہ